30 جنوری 2015 - 18:45
عراق میں عام لوگوں کو ہتھیار رکھنے کی اجازت

عراق کی وزارت داخلہ نے عراقی شہریوں کو ہتھیار رکھنے کی اجازت دیدی ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراق کی وزارت داخلہ کے حوالے سے موصولہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہر عراقی کو خاص شرائط کے تحت گھر یا دفتر میں آتشیں ہتھیار رکھنے کی اجازت دیدی گئی ہے- اس سلسلے میں عراق کے وزیرداخلہ محمد سالم الغبان نے ہدایات جاری کردی ہیں- عراق کے وزیرداخلہ کی ہدایات میں اس بات کی قید لگائی گئی ہے کہ کسی کو بھی پچاس سے زائد کارتوس رکھنے کی اجازت نہیں ہوگی اور ہتھیار رکھنے والے عراقی کو متعلقہ ادارے سے باضابطہ لائسنس حاصل کرنا ہوگا - عراق کی وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ کسی کو بھی اپنا ہتھیار، کسی اور کو دینے کا حق حاصل نہیں ہوگا پتے کی تبدیلی اور گم یا چوری ہوجانے کی صورت میں فوری طور پر اس کی اطلاع پولیس کو دینا ہوگی- بیان کے مطابق خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی-

.......

/169